وزیر ریلوے شیخ رشید نے اسلام آباد میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت پودا لگایا۔

Sep 02, 2018 | 13:30

وزیر اعظم عمران خان کی پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت جڑواں شہریوں میں درخت لگانے کیلئے وفاقی وزیر ریلوے بھی میدان میں آ گئے۔اسلام آباد میں منعقدہ کورال چوک ایکسپریس ہائے وے پر پانچ ہزاردرخت لگانے کی تقریب میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں عمران خان نے دس ارب درخت لگانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ریل ٹریک کے اطراف بھی درخت لگائے جائیں گے۔ ملک میں بہت بڑا ٹمبر مافیا ہے۔ ملکوال جہلم اور راولپنڈی میں پودوں کی نرسریاں بنائیں گے۔ تقریب میں شریک شہریوں نے وزیر اعظم کی پلانٹ فار پاکستان مہم کو سراہتے کہا کہ درخت لگانا سب سے اہم ہے۔ آلودگی پر قابو پانے کیلئے درخت ناگزیر ہیں واکس پاپس :شہری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی سیف انجم نے بتایا کہ اس سیزن دس لاکھ نوے ہزار پودے لگانے کا ہدف رکھا تھا۔8لاکھ پودے لگا دیئے ہیں۔ گرین پاکستان کے تحت آج پنچ ہزار سے زائد پودے لگائیں گے۔

مزیدخبریں