آجکل سستے ہیلی کاپٹر کے بڑے تذکرے ہیں ،خودجہانگیر ترین کو بھی معلوم کہ ہیلی کاپٹر کا ایک کلومیٹر کاکتنا خرچہ ہے، لیاقت بلوچ
لاہورمیں کارکنوں کےاعزازمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کاکہناتھاکہ پوری قوم مدینہ جسیی ریاست،ایک کڑورنوکریاں اورپچاس لاکھ گھر کے علاوہ فوری انصاف کےوعدوں کی تکمیل کی منتظر ہے،لیاقت بلوچ کاکہناتھا کہ عمران خان نے تین ماہ کا وقت مانگاہےجوانکوملنا چاہیے،ایک سوال کے جواب میں لیاقت بلوچ نے کہاکہ ہیلی کاپٹر کے سستے سفرکی باتیں انہوں نے بھی سنی،جوغیر سنجیدہ بات ہے،خود جہانگیر ترین کو بھی نہیں پتہ کہ پچپن روپے میں ہیلی کاپٹر ایک کلومیٹر اڑتا ہے،فواد چودھری کیا بتائیں گے ، عوام کو سادگی کا درس دینے والوں کو خود عملی طور پر سادگی اپنانی چاہیے تا کہ ملک قرضوں جسیی لعنت کے بوجھ سے بچ سکے۔۔