قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے جتنے بھی فیصلے کیے انہیں فوری اپنی غلطی کا احساس ہوتا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی خواہش تھی ہم نوازشریف سےمل لیں لیکن ملاقات نہ ہوسکی۔ ہمیں صدارتی الیکشن لڑنا ہےاورلڑیں گے۔ کوشش ہے مولانافضل الرحمان ہماری بات مان لیں،مولانافضل الرحمان ہماری بات مان کر اعتزاز احسن کے حق میں دستبردار ہوگئے توہم الیکشن جیت لیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کے ساتھ لاہور میں ہیں۔ مختلف ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے پاس ووٹ مانگنے گئے تھے اعتزاز احسن سے بہتر صدارتی امیدوار نہیں ہوسکتا۔ صدر کا عہدہ اب بڑے اختیارات کا حامل نہیں۔ اعتزازکے صدربننے سےعہدے کے اختیارات اہمیت اختیار کرجائیں گے۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی امیدواربنا کر پھرتصحیح کرتی ہے۔ یہ ان کا پرانا وتیرہ ہے۔ سیاسی سفر میں معافیاں نہیں مانگی جاتیں۔ معافی مانگنے کی روایت چلی توہرجماعت کو پیپلزپارٹی سے معافی مانگنی پڑے گی۔