ملک بھر میں پلانٹ فار پاکستان مہم کا آغاز ہوگیا۔

Sep 02, 2018 | 13:55

پلانٹ فارپاکستان کو ملک گیر مہم کے طورپر چلایا جارہا ہے۔ اس مہم کے ذریعے ملک بھر میں دس ارب درخت لگانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ملک بھر میں ایک سو نوے مراکز میں لوگوں کو مفت پودے دیئے جائیں گے۔ مہم کا مقصد لوگوں ، کمیونٹیز ، تنظیموں، کاروباری،صنعتی ، سول سوسائٹی اور حکومت کی اجتماعی شجرکاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ مہم میں جنگلات کے فوائد اور ان میں اضافہ کرنے کے بارے میں بھی آگاہی پیدا کی جائے گی۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دنیا میں زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں ساتواں نمبر پر آچکا ہے۔ پاکستان میں جنگلات کا رقبہ پہلے ہی کم تھا اس پر دھڑا دھڑ درخت کاٹے جانے کی وجہ سے جنگلات چٹیل میدانوں میں تبدیل ہو رہے ہیں۔ درختوں کے کٹاؤسے جہاں درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے وہاں ماحول بھی آلودہ ہو رہا ہے۔ اگر موثر اقدامات نہ کئے گئے توگرین زونز جلد ختم ہو جائیں گے اور یہ مسئلہ مزید سنگینی اختیار کر جائے گا

مزیدخبریں