اسلام آباد ہائیکورٹ میں نوازشریف کی جانب سے واجد ضیاء کے بیان میں تبدیلی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کل ہوگی
سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے دائر درخواست پر جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی پرمشتمل ڈویژن بنچ کل سماعت کرے گا۔ نواز شریف نے تیس اگست کے احتساب عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ جرح کے دوران واجد ضیاء کے بیان میں تبدیلی کی گئی۔ تیس اگست کو ریکارڈ کیے گئے واجد ضیاء کے بیان کو ختم کردیا جائے، درخواست میں نوا ز شریف کے وکیل نے استدعا کی ہے کہ واجد ضیاء پر دوبارہ جرح کا حق دیا جائے۔ درخواست میں جج احتساب عدالت اور نیب کو فریق بنایا گیا۔