افغانستان میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا،
افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے بلخ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں غیر ملکی پائلٹ سمیت دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے، افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ فوجی ہیلی کاپٹر فوجی اڈے سے ٹیک آف کرنے کے فوری بعد گرکر تباہ ہوا، افغان میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی کا پیدا ہونا بتایا جارہا ہے، تاہم اس واقعہ پر افغان حکام کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔