لک کے صدر کا تاج کس کے سرسجے گا اس کا فیصلہ منگل کوہوگا،
صدر پاکستان کی کرسی پر کون برجمان ہوگا،فیصلے ہونے میں بس کچھ ہی وقت باقی ہے،صدارتی انتخاب کے لیے تین امیدوار میدان میں ہیں جن میں تحریک انصاف کے عارف علوی،، پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے مولانا فضل الرحمان شامل ہیں،، پیپلزپارٹی کی جانب سے اپنا امیدوار کھڑا کرنے کے باعث اپوزیشن کے نمبر تقسیم ہوں گے جس کا فائدہ تحریک انصاف کے عارف علوی کو ہوتا نظر آتا ہے اور عارف علوی کی جیت کے واضح امکانات ہیں دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کی ایک امیدوار پر اتفاق کی کوششیں دوبارہ شروع ہوگئیں ہیں،اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی حتمی مشاورت کا امکان ہے،، ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اپنےنامزد صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کےلیے کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہیں،ادھر دیگر اپوزیشن جماعتوں کو بھی اس بات کی قوی امید ہے کہ انتخاب سے پہلے کوئی مثبت حل نکل آئے گا اور تمام حزب اختلاف کی جماعتیں کسی ایک امیدوار کے نام پر متفق ہوجائیں گی۔۔