مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے،

Sep 02, 2018 | 15:17

مقبوضہ کشمیر میں درندہ صفت بھارتی فوج کے ظلم اور بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا،مقبوضہ وادی میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع بانڈی پورہ میں تین نہتے اور معصوم کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ قابض فوجیوں نے کشمیری نوجوانوں کو ضلع بانڈی پورہ کے علاقےدھنہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا،بھارتی فوج نے الزام لگایا ہے کہ مارے گئے نوجوان عسکریت پسند تھے جو بھارتی فوجیوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارے گئے۔ دوسری جانب بھارتی ریاستی دہشتگردی کے خلاف کشمیریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور قابض فوج کے خلاف شدید احتجاج اورنعرے بازی کی،،، وادی میں کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے جبکہ کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے وادی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی۔

مزیدخبریں