شجرکاری مہم ہماری زندگی و موت کی جنگ ہے، اگر درخت نہ لگائے تو پاکستان ریگستان بن جائے گا،وزیراعظم عمران خان

Sep 02, 2018 | 18:04

ہری پور میں شجر کاری مہم کے آغاز کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شجرکاری مہم ہماری زندگی اور موت کی جنگ ہے، شجرکاری سے ماحولیاتی آلودگی ختم ہوگی،، جب کہ درخت نہ لگائے تو پاکستان ریگستان بن جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گلوبل وارمنگ میں پاکستان ساتویں نمبر پر ہے، ملک کو بچانے کے لیے شجر کاری مہم شروع کی،، اور ہم نے 5 سال میں پورے پاکستان کو ہرا کر دینا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پورے ملک میں 10 ارب درخت اگائیں گے،، شہروں، جنگلات اور خالی علاقوں میں شجرکاری مہم چلائیں گے، درخت لگانے سے بارشیں ہوں گی جب کہ اسکولوں کے نصاب تعلیم میں شجرکاری اور صفائی ستھرائی کے مضامین شامل کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں