ہمارا ہدف آئندہ 5سال میں 10ارب پودے لگانے کا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری

Sep 02, 2018 | 18:22

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے ”پلانٹ فار پاکستان“ مہم کے سلسلے میں پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز میں پودا لگایا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں جنگلات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔تحریک انصاف نے خیبرپختونخوامیں بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کیا اور ایک ارب پودے لگائے۔ اب ہمارا ہدف آئندہ 5سال میں 10ارب پودے لگانے کا ہے۔ ان کا کہنا تھا وزیراعظم کا ماحولیات اور پودوں کے حوالے سے وژن بہت واضح ہے۔ پاکستان میں کوئی سیاسی جماعت یا سیاستدان ماحول کی بات نہیں کرتا۔فوادچوہدری کا کہنا تھا وزیراعظم نے دس پودے لگانے کی مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔۔ پودے لگانے سے 5سال بعد پاکستان کا ماحول بہت مختلف ہو گا۔

مزیدخبریں