پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے اگست2018 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے اگست2018کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سینٹرنے قوانین کی خلاف ورزی اور مشکوک حرکات پر31 ہزار543 کیسزرپورٹ کیے۔ پولیس کو تفتیش میں مدد کیلئے 207کیسز میں ڈیجیٹل شہادتیں مہیا کی گئیں جبکہ 141مشتبہ افراداور2516مشکوک گاڑیوں کوپولیس رسپانس یونٹ اور ڈالفن اسکواڈ ز کے ذریعہ چیک کروایا گیا۔ اس دوران1471گاڑیوں اور موٹرسائیکلز کے خلاف نمبر پلیٹ نہ ہونے پرایکشن لیاگیا۔ جولائی کے دوران83قانون شکن عناصرکے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی ہیں۔سینٹر سے33احتجاج اور ریلیوں کوڈیجیٹل سرویلنس سسٹم کے تحت مانیٹر کیا گیا۔ الیکٹرانک ٹکٹنگ سینٹر نے جولائی میں ٹریفک قوانین کی95لاکھ، 52ہزار778خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں۔ لاہور کی مختلف شاہراہوں پرٹریفک سگنل کی 38لاکھ، 79ہزار868خلاف ورزیاں کیمرے میں ریکارڈ ہوئیں۔ لاسٹ اینڈ فاؤنڈسینٹر کی مدد سے4گمشدہ افراد کو اپنوں سے ملوایاگیا جبکہ ایک ماہ میں129موٹر سائیکلز،3گاڑیاں اور7آٹو رکشہ برآمد کرکے ماکان کے حوالے کیے گئے۔ ایمرجنسی کال سینٹر میں15 ہیلپ لائن پر4لاکھ20ہزار428 کالز موصول ہوئیں جن میں سے46 ہزار503کالزپر کیسز بنائے گئے۔ موصول شدہ کالزمیں3لاکھ20ہزار822کالزجعلی/جھوٹی تھیں جبکہ مختلف معلومات کے حصول کیلئے19ہزار205کالز موصول ہوئیں۔میڈیا مانیٹرنگ سینٹر نے 15ہیلپ لائن کے درست استعمال اور قوانین کی پاسدار ی بارے سوشل میڈیا کیمپئن آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹPSCA safe cities اور فیس بکPunjab safe cities پر چلائی۔ ٹریفک حادثات کی روک تھام اور حد رفتار بارے VMS اسکرینز کے ذریعہ شہر بھر میں آگاہی مہم چلائی گئی۔