سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اتوار کے دن چیف جسٹس نے کھلی عدالت لگا لی

Sep 02, 2018 | 19:26

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چھٹی کے روز بھی چیف جسٹس پاکستان نے عدالت لگا دی،، عدالت کے باہر مظاہرین کے چیف جسٹس کی آمد پر چیف جسٹس زندہ باد کے نعرے،، لاپتہ افراد ، قبضہ سیمت دیگر درخواستوں پرسماعت کی ،چیف جسٹس نے صبح سویرے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے والے لوگوں کو اپنے چمبر میں طلب کرلیا، لاپتہ شخص کے والد نے چیف جسٹس کے سامنے موقف اپنایا کہ میرا بیٹا 2 سال سے لاپتہ ہے ابھی تک اس کا کچھ پتا نہیں چلا، چیمبر میں موجود دیگر درخواستگزار نے چیف جسٹس کو بتایا کہ ہمارے گھر مسمار کئے جارہے ہے انصاف کیا جائے، جس پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دہیے کہ میں نے میڈیا پر آپ احتجاج دیکھا ، میں چاہتا ہو کہ ہر پاکستانی کھل کر اپنی تکالیف بتائیں، چیف جسٹس نے مزید کہا کہ کسی سے بھی ڈرنے کی ضرورت نہیں ہم انصاف فراہم کرنے کیلئے بیٹھے ہیں ۔۔ بعد ازاں عدالت نے تمام درخواستگزاروں کو مسائل حال کرنے کی یقین دہانی کرادی

مزیدخبریں