علی رضا عابدی نےمتحدہ قومی مومنٹ پاکستان کی پارٹی رکنیت سےاستعفیٰ دے دیا

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات برقرار،این اے دو سو تنتالیس پر ضمنی انتخاب سے قبل متحدہ کے رہنما متحد نہ رہ سکے،،جماعت کو ایک اور بڑا دھچکا،، سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے حلقہ این اے دو سو تنتالیس کےضمنی انتخاب سے قبل متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کی پارٹی رکنیت سےاستعفیٰ دے دیا،،ذرائع کے مطابق علی رضا عابدی نے گزشتہ روزاپنا استعفی کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کو بھجوایا اور سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر بھی اسے جاری کیا،،انہوں نے ایک ٹوئٹ میں استعفی کی تصویرشیئر کی اور لکھا کہ پارٹی رکنیت چھوڑنے کی وجہ ذاتی ہے،،،ذرائع کے مطابق علی رضا عابدی نے این اے 243 پر ضمنی انتخاب کے لیے نظرانداز کیے جانے پر دل برداشتہ ہوکراستعفی دیا ہے،ذرائع نے بتایا کہ ایم کیوایم پاکستان نے این اے 243 پر علی رضا عابدی کی جگہ فیصل سبزواری کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔