اسپتال پر چھاپہ نہیں مارنے گیا بلکہ سب جیل کا دورہ کرنے گیا تھا، چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار
چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے اہلیہ کے ہمراہ کراچی جیم خانہ میں کھانا کھایا جبکہ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں چیف جسٹس نے صحافیوں کو دعوت دی آجاؤ کھانا کھالو، کھانے کے بعد میڈیا نمائندگان کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ مجھے کراچی آکر پہلے سے صاف لگا، شرجیل میمن کے اسپتال میں عیادت کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ اسپتال پر چھاپہ نہیں مارا، بلکہ سب جیل کا دورہ کیا اور بے ضابطگیوں کی نشان دہی کی۔