صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا اتوار چھٹی والے دن بھی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ کا اچانک دورہ

Sep 02, 2018 | 22:00

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا اتوار چھٹی والے دن بھی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ کا اچانک دورہ ۔ہسپتال میں سید موسیٰ رضا ADCR شیخوپورہ بھی ساتھ تھے۔پنجاب میں ھیلتھ کی سہولت عام عوام کے لیے فری مہیا کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔عمران خان کے 100 دنوں کے ایجندے پر صحت کی سہولت سر فہرست۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ سی سی یو وارڈ کا دورہ کیا۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہسپتال زچہ بچہ وارڈ کا بھی دورہ-مریضوں کی عیادت کی  ان کی خیریت دریافت کی  اور مریضوں کے لواحقین سے بھی بات چیت کی ۔ہسپتال کی مختلف وارڈز میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہسپتال کی صفائی کا نوٹس لے لیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہسپتال میں ادویات کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا۔ہسپتال میں ضروری ادویات کی کمی برداشت نہیں کی جائے گی۔میرے دورے کا مقصد ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کا جائزہ لینا ہے ۔مریضوں کو ہسپتالوں میں معیاری طبی سہولتیں دینا ہماری حکومت کی ذمہ داری ہے۔

مزیدخبریں