بہت سی سیاسی پارٹیاں کے الیکٹرک سے بھتہ لیتی ہیں، امیر جماعت اسلامی
جماعت اسلامی کے وفد نے کراچی میں کے الیکٹرک کی غفلت سے متاثر ہونے والے بچوں کی عیادت کی، اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حافظ النعیم کا کہناتھا کہ دونوں خاندانوں سے دکھ کا اظہار کرتے ہیں، چھوٹے افسران کے بجائے بڑے لوگوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں ، کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لیا جائے،ان کا کہناتھا کہ کے الیکٹرک کی غفلت سے شہر میں کئی جانیں ضائع ہوئیں ہیں یہ کون سا ادارہ ہے جس کے خلاف عدلیہ بھی نوٹس نہیں لیتی،جب ان دونوں خاندانواں کو انصاف نہیں ملتا ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، چیف جسٹس اور وزیراعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان واقعات کا نوٹس لیں کے الیکٹرک کو سبق سیکھانے کا وقت آ گیا ہے۔