آسام میں 19لاکھ لوگوں کی شہریت منسوخ ہونے کا خدشہ بڑھ گیا، فلیپو گرانڈے کا اظہار تشویش
پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر FILIPPO GRANDI نے نیشنل رجسٹرڈ آف سٹیزنز کی اشاعت پر گہری تشویش ظاہر کی ہے جس سے بھارت کے صوبے آسام میں 19لاکھ لوگوں کی شہریت منسوخ ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی بھی عمل جس سے بڑی تعداد میں لوگوں کی شہریت منسوخ کر دی جائے بے وطنی کے خا تمے کی عالمی کوششوں کے لئے بڑا دھچکا ہو گا۔اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے بھارت پر زور دیا کہ وہ ایسے اقدامات کرے جس سے آسام میں شہریت کی منسوخی یا اسی طرح کے کسی عمل کے نتیجے میں کسی بھی فرد کے بے وطن ہونے کا خدشہ کم سے کم ہو ۔انہوں نے بھارتی حکام پر زور دیا کہ کسی بھی ایسے شخص کو گرفتار اور ڈی پورٹ کرنے سے گریز کیا جائے جس کی شہریت کی اس عمل کے ذریعے تصدیق نہ ہوئی ہو