عمران خان کی کال پر قوم کا آدھےگھنٹےکااحتجاج عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا
اسلام آباد :معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان کی کال پر پوری قوم کا آدھےگھنٹے کا احتجاج عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا، وزیراعظم کی خلوص نیت پر مبنی سفارتکاری رنگ لارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا سڑکوں پرآدھےگھنٹےکااحتجاج عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا، وزیراعظم کی اپیل پراحتجاج نے عالمی توجہ حاصل کی، ان کے لیے سبق ہے، جنہوں نے قوم کے جذبات کا مذاق اڑایا۔