موٹر ویز پر آج سے ٹول ٹیکس میں 10 فیصد اضافہ
نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے موٹر ویز پر ٹول ٹیکس میں 10 فیصد اضافہ کر دیا ، نئے نرخوں کا اطلاق آج 2 ستمبر سے ہو گا ۔ نئے ٹول ٹیکس کے مطابق لاہور سے اسلام آباد تک گاڑی کا ٹول ٹیکس 620 سے 680 روپے ہوگیا جبکہ مسافر بسوں کا ٹول ٹیکس 1980 سے 2290 روپے کر دیا گیا ہے ۔دوسری جانب ویگنوں سے ٹول ٹیکس 10 فیصد اضافے کے ساتھ 1140 روپے اور کوسٹر بسوں سے 1600 روپے لیا جائے گا۔ لاہور سے اسلام آباد تک گڈز ٹرانسپورٹ ٹرک 2680 جبکہ بڑے ٹرالر 3830 روپے ٹول ٹیکس ادا کریں گے ۔نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ موٹر وے پر گاڑیوں سے ایک روپیہ 90 پیسے فی کلومیٹر کی شرح سے ٹول ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے ۔ وفاقی سیکرٹری مواصلات جواد رفیق ملک ، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی سکندر قیوم اور ترجمان مشتاق احمد نے رابطہ کرنے اور پیغام دیئے جانے کے باوجود اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔