سعودی عرب :بدعنوان سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا حکم
سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اعلیٰ سطح پر بدعنوانی پر قابو پانے کے بعد سرکاری ملازمین کی بدعنوانی ختم کرنے کےلئے خصوصی کمیٹی قائم کر دی۔ انسداد بدعنوانی قومی ادارہ’نزاھہ‘ کے چیئرمین مازن بن ابراہیم الکھموس کو سربراہ تعینات کر دیا۔کمیٹی سرکاری اداروں میں انتظامی اور مالیاتی بدعنوانی کے خاتمے اور شفافیت لانے کا اہتمام کرے گی۔بدعنوانی کے مقدمات تیزی سے نمٹانے کےلئے اقدامات کئے جائیں گے۔اس حوالے سے رپورٹیں ایوان شاہی کو پیش کرے گی .