آصف زرداری کی جیل منتقلی: پیپلز پارٹی نے تحریک التوا سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی
صحت تشویشناک ہونے کے باوجودسابق صدر مملکت آصف زرداری کی جیل منتقلی کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی نے تحریک التوا سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی ہے۔پیپلز پارٹی نے آصف زرداری کی جیل منتقلی کامعاملہ پارلیمان میں اٹھانے کی حکمت عملی پر عمل کرتے ہوئے تحریک التوا سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔ پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے تحریک الو امیں پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ کر دیا۔تحریک التوا میں شیری رحمان نے موقف اختیار کیا ہے کہ آصف زرداری کی صحت تشویشناک ہونے کے باوجود ان کو جیل منتقل کیا گیا ہے جو ڈاکٹرز کی ہدایت کے خلاف کیا گیا درست فیصلہ نہیں۔ شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری کی جیل منتقلی کا معاملہ انتہائی اہم ہے، ایوان کی کارروائی ملتوی کر کے معاملے پر بحث کرائی جائے۔