پنجاب حکومت کی محرم الحرام میں 29 اضلاع میں فوج کی تعینات کرنے کی درخواست
محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔محکمہ داخلہ کے مطابق محرم الحرام میں پنجاب کے 12اضلاع کو حساس قرار دیا گیا جبکہ 29 اضلاع میں فوج طلب کرنے کی درخواست دی گئی ۔پنجاب بھر میں9اور 10محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جبکہ یوم عاشور پر جلوس کے راستوں میں موبائل سروس بند رہے گی، بڑے جلوسوں کی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔