وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا۔ بھارت کے لیے فضائی حدود بند کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئے گی،وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کو چیئرپرسن فیڈرل لینڈ کمیشن نامزد کرنے کی منظوری دی جائےگی۔وفاقی تعلیمی اداروں میں ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا جائے گا،ریلوے بورڈ میں پرائیویٹ ممبران کی تعیناتی کی منطوری دی جائے گی۔پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی تعیناتی بھی ایجنڈے میں شامل ہے ،ریئل اسٹیٹ ریگولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ آرڈیننس 2019 کی منظوری دی جائے گی،پہلے اسلامی کلینڈر کو حتمی شکل دینے کے لیے کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی جائے گی،کشمیر پر پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین فخر امام کو کابینہ اجلاس میں شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔