چینی وزیر خارجہ تین روزہ دورے پر شمالی کوریا پہنچ گئے
چین کے وزیر خارجہ وانگ یی جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک بنانے کی بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانے کے مقصد سے شمالی کوریا کے لئے تین روزہ دورہ پیر کو شمالی کوریا پہنچ گئے ۔ دورہ کے دوران چین کے وزیر خارجہ اپنے شمالی کورین ہم منصب ری یونگ ہو کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ اس دورے کا مقصد شمالی کوریا کے ساتھ معطل مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانا ہے۔