وزیراعظم کی زیرِ صدارت کابینہ اجلاس ،ملک میں بارشوں اور سیلاب متاثرین کے مسائل پر غور
شبلی فراز نے کہا کہ وفاق نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی، نکاسی آب ٹھوس فضلے کو ٹھکانے لگانے اور ٹرانسپورٹ سمیت کراچی کے موجودہ مسائل حل کرنے کیلئے مربوط اور خصوصی نظام وضع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پروگرام پر سندھ حکومت کی مشاورت سے عملدرآمد کیا جائیگا۔وزیراطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران کان نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور غربت کے خاتمے کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو بھی ہدایت کی کہ وہ معاشرے کے نادار طبقے کی بہتری کیلئے احساس پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کریں۔ایک سوال کے جواب میں شبلی فراز نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک میں طوفانی بارشوں کے تناظر میں وفاقی سے ہر ممکن تعاون کی فراہمی کیلئے تمام صوبائی وزرائے اعلی سے رابطے میں ہے۔کراچی میں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کے حوالے سے شبلی فراز نے کہا کہ ہم نے اس سلسلے میں کچھ نام تجویز کیے ہیں جبکہ سندھ حکومت نے بھی کچھ نام تجویز کیے ہیں مگر حتمی فیصلہ صوبائی حکومت کرے گی۔