شہباز شریف شوبازی کیلئے کراچی جا سکتے ہیں، عدالت آتے صحت خراب ہو تی ہے۔ شہباز گل
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ شہباز شریف شوبازی کیلئے کراچی تک جا سکتے ہیں لیکن نیب عدالت آتے ہو ئیصحت خراب ہوجاتی ہے۔ انہوں نے شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی پہلی ملاقات ہی اپنے کرپشن پارٹنر زرداری سے ہے، کراچی کی حالت سندھ حکومت کی نا اہلی بتا رہی ہے، شہباز شریف آصف زرداری کی کرپشن کو سندھ اور کراچی کی بربادی کی وجہ قرار دیا کرتے تھے، موقع اچھا ہے زدراری صاحب کا پیٹ پھاڑ کر قوم کا لوٹا پیسہ واپس لینے کا وعدہ بھی پورا کر لیں، جن کی لوٹ مار نے کراچی کا یہ حال کیا ان سے ملاقات کر کے کراچی والوں کے زخموں پر نمک پاشی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے شہباز شریف بارش کے پانی میں فوٹو سیشن کروانے کیلئے بوٹ، سوٹ ساتھ لے گئے ہوں گے، ہر سال کی طرح پانی میں کھڑے ہو کر فوٹو شوٹ کرنے کا موقع انہیں لاہور میں نہیں مل پایا۔