انگلینڈ اور بھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ آج سے شروع ہو گا،5میچوں کی سیریز 1-1سے برابر
انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ2سے 6 ستمبر تک لندن میں کھیلا جائےگا،دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹیسبٹ دو ستمبر سے شروع ہوگا جبکہ سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ 10 سے 14 ستمبر تک مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان نوٹنگھم میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا تھا، لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے 151 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی تاہم لیڈز میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم انگلینڈ نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اننگز اور 76 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز برابر کر دی۔