ناسازگار موسمی حالات کے باوجود تربیلا ڈیم اپنی انتہائی سطح تک پانی سے بھرگیا۔عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ناسازگار موسمی حالات کے باوجود تربیلا ڈیم اپنی انتہائی سطح تک پانی سے بھرگیا ۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ الحمدللہ اس سال ناسازگار موسمی حالات کے باوجود تربیلا ڈیم اپنی انتہائی سطح تک پانی سے بھرگیا۔
اس سال ناسازگار موسمی حالات کے باوجود الحمدللہ تربیلا ڈیم کل مکمل طور پر بھر گیا۔زراعت اور پن بجلی کی پیداوار کیلئے یہ ایک نیک شگون ہے۔ پانی کے قدرے بہتر انضباط و انتظام پر میں واپڈا اور اسرا کی ٹیموں کی کاوشوں کو سراہتا ہوں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 2, 2021
تربیلا ڈیم کا بھر جانا زراعت اور ہائیڈل بجلی بنانے کے لیے اچھا شگون ہے۔انہوں نے کہا کہ بہترطورپرپانی کے نظام کوریگولیٹ کرنے پرواپڈا اورارسا کی کاوشیںقابل تعریف ہیں۔