نا ساگار موسمی حالات کے باوجود تربیلا ڈیم پانی سے بھرگیا،عمران خان
اسلام آباد:- وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ناسازگار موسمی حالات کے باوجود تربیلا ڈیم اپنی انتہائی سطح تک پانی سے بھرگیا ۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ الحمدللہ اس سال ناسازگار موسمی حالات کے باوجود تربیلا ڈیم اپنی انتہائی سطح تک پانی سے بھرگیا ۔ تربیلا ڈیم کا بھر جانا زراعت اور ہائیڈل بجلی بنانے کے لیے اچھا شگون ہے۔انہوں نے کہا کہ بہترطورپرپانی کے نظام کوریگولیٹ کرنے پرواپڈا اورارسا کی کاوشیںقابل تعریف ہیں۔