عالمی برادری کی افغانستان کی مدد کرے، پاکستان سہولت کاری کریگا: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں بظاہر خانہ جنگی کا امکان ٹل گیا ہے ۔ عالمی برادری اپنے رابطے جاری رکھتے ہوئے افغانستان کی مدد کرے۔ پاکستان سہولت کار کا اپنا کردار جاری رکھے گا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدعلی گیلانی کےانتقال پرتمام پاکستانی اور کشمیری افسردہ ہیں۔ بھارتی فوج کی جانب سےعلی گیلانی کےگھرکاگھیراؤکرناقابل افسوس ہے۔میری دعاہےاللہ سیدعلی گیلانی کوغریق رحمت کرے۔ ان کاکرداران کی استقامات کشمیریوں کی جدوجہدمیں ایک مشعل راہ ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت ان کے نمازجنازہ سے بھی خوفزدہ ہے، کل سے شدید اضطراب میں ہوں، ہر کشمیری اور پاکستانی کے یہی جذبات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کشمیری قوم تجدیدعہداوران کی جدوجہدجاری رکھےگی۔افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 20سال میں عالمی اتحاد نے فوجی انداز فکر کے تحت افغانستان میں امن کی کوشش کی ۔ عالمی اتحاد کی فوجی اندازسےامن کی کوشش زمینی حقائق پرمبنی نہیں تھی۔ دوحہ امن معاہدہ افغانستان کے قائدین کے لیےنئی امید لایا۔ بدقسمتی سے بین الافغان مذاکرات میں نہایت کم پیش رفت ہوئی اور مزید پیچیدگی 31 اگست کو افواج کےانخلاکے اچانک امریکی اعلان سے پیدا ہوئی۔