ملائیشیا کی سابق خاتون اول کو رشوت لینے کے جرم میں 10 سال قید کی سزا
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی اہلیہ کو رشوت لینے کا جرم ثابت ہونے پر 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ملائیشیا کی سابق خاتون اول روسما منصورپرشمسی توانائی کے ایک منصوبے میں 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رشوت لینے کے 3 الزامات تھے۔کوالالمپور ہائیکورٹ نے روسما منصور کو ان الزامات میں مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال قید اور 21 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز جرمانے کی سزا سنائی ہے۔یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب حال ہی میں روسما منصور کے شوہر نجیب رزاق کو کرپشن مقدمات میں 12 سال قید کی سزا سنائی گئی۔البتہ عدالت نے سابق خاتون اول کی درخواست پر حکم امتناع بھی جاری کیا، جس کے باعث رومسا منصور کو فوری طور پر جیل نہیں بھیجا جائے گا اور وہ فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالتوں میں اپیل کرسکیں گی۔