وزیر اعظم محمد شہباز شریف گلگت اور غذر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورہ پر ہیں
وزیر اعظم محمد شہباز شریف گلگت اور غذر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورہ پر ہیں. وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے گلگت میں ششپر گلیشیئر ہنزہ کے سیلاب متاثرین میں امدادی چیکس تقسیم کئے. گلگت ائیر پورٹ پر منعقدہ تقریب میں وزیراعظم نے ششپر گلیشیئر کے سیلاب سے متاثرہ 9 افراد جن کے مکانات مکمل طور منہدم ہوے, میں فی کس 8 لاکھ روپےاور ایسے 6 متاثرین جن کے مکانات کو جزوی نقصانات پہنچا, میں فی کس 5 لاکھ روپے مالیت کے چیکس تقسیم کئے.