سیلاب سے متاثرہ گلگت بلتستان کیلیے 3 ارب روپے امدادی پیکج کا اعلان
وزیر اعظم شہبازشریف نے گلگت بلتستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات پربحالی اور تعمیر نو کے لیے 3 ارب روپے کے امدادی پیکج کااعلان کیا ہے۔وزیر اعظم شہبازشریف نے حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کاجائزہ لینے کے لیے گلگت بلتستان کا خصوصی دورہ کیا۔ مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر الزمان کائرہ اور سابق وزیراعلیٰ جی بی حافظ حفیظ الرحمن بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
وزیراعظم نے ضلع غذر کے بری طرح متاثرہ علاقوں کا بھی دورہ کیاوزیراعظم نے گاوٴں ببر کے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی جنہوں نے 17 رہائشیوں کو آفت کی وجہ سے جاں بحق ہوتے دیکھا۔دورہ کے موقع پر وزیر اعظم کو صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیراعظم کو بتایاگیا کہ سیلاب کے بعد مجموعی طور پر 10000 کنال زرعی اراضی بیکار ہو گئی ہے ایک ہزار سے زائد مکانات کو جزوی یا مکمل طور پر نقصان پہنچا ہے۔