پاکستانی گلوکار امانت علی کی کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات
کینیڈین پارلیمنٹ نے پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے مدعو پاکستانی گلوکار امانت علی کرلیا۔معروف پاکستانی گلوکار امانت علی کو کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے پاکستان میں آئے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے بارے میں گفتگو کرنے کے لیے دعوت موصول ہوئی جہاں انہوں کینڈین وزیراعظم سے ملاقات کی ۔امانت علی نے انسٹاگرام پر جسٹن ٹروڈو کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کینیڈین پارلیمنٹ کی طرف سے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو پاکستان کی فلاح و بہبود اور ملک میں جاری سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے سننے کے لیے مدعو کیا جانا اعزاز کی بات ہے۔