ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں محمد رضوان نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ٹی ٹوئنٹی میچز میں 5 ہزار رنز مکمل ہوگئے۔محمد رضوان نے ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کیخلاف اننگز میں 48 واں رن لے کر یہ سنگ میل عبور کیا، محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پانچ ہزار رنز مکمل کرنے والے ساتویں پاکستانی ہیں۔