مصر کا ارب پتی 94سال کی عمر میں انتقال کرگیا۔
مصری ارب پتی محمد الفائد 94 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اپنے بیٹے عماد الفائد کی 26 ویں برسی کے موقع پر مصری ارب پتی اور کاروباری شخصیت محمد الفائد جمعہ کو برطانیہ میں انتقال کر گئے۔ ان کے بیٹے عماد کی موت اس کار حادثے میں ہوئی تھی جس میں وہ آنجہانی شہزادی ڈیانا کے ساتھ سفر کر رہا تھا۔ محمد الفائد کا معاشیات اور کاروبار کے میدان میں طویل کیریئر تھا۔ مصری میڈیا کے مطابق الفائد کا جنازہ لندن کی ریگنز پارک مسجد میں نماز جمعہ کے بعد ادا کیا گیا۔ محمد الفائد 27 جنوری 1929 کو راس الٹین کے علاقے سکندریہ کے شہر میں عربی زبان کے استاد کے گھر پیدا ہوئے تھے۔ الفائد نے کئی ملازمتیں کیں۔ وہ 1960 کی دہائی میں سکندریہ کی بندرگاہ میں سامان کے پورٹر بھی رہے۔ پھر وہ برطانیہ چلے گئے۔الفائد کی قسمت اس وقت رنگ لے آئی جب انہوں نے سعودی عرب کا سفر کیا اور معروف سعودی تاجر عدنان خاشقیجی کی بہن مصنفہ سمیرا خاشقیجی سے شادی کی جس نے ان کی برطانیہ میں درآمدی تجارت میں مدد کی۔ برونائی کے سلطان نے انہیں انگلستان میں اپنا پیسہ لگانے پر راضی کیا۔فوربز کی درجہ بندی کے مطابق الفائد امیر ترین عربوں کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر ہیں جن کی دولت کی مجموعی مالیت 2 بلین ڈالر ہے۔ وہ دنیا میں 1516 ویں نمبر پر تھے۔