Waqt News
Sunday | September 24, 2023
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پروگرامز
    • Saadat e Ramazan
    • Taakra
    • MAARKA
    • Apna Apna Gareban
    • Labb Azaad
    • News Show
    • Insight
    • Embassy Road
    • Salam Pakistan
    • Karachi Say Khayber Tak
    • Game Beat
    • Ayena
    • The Other Side
    • 2v2
  • ویڈیوز
    • National
    • Politics
    • International
    • Entertainment
    • Sports
    • Business
  • نیوز
    • نیشنل
    • پولیٹکس
    • انٹرنیشنل
    • اینٹرٹینمنٹ
    • سپورٹس
    • ریجنل
    • بزنس
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Roznama Nawaiwaqt
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Waqt News
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پروگرامز
    • Saadat e Ramazan
    • Taakra
    • MAARKA
    • Apna Apna Gareban
    • Labb Azaad
    • News Show
    • Insight
    • Embassy Road
    • Salam Pakistan
    • Karachi Say Khayber Tak
    • Game Beat
    • Ayena
    • The Other Side
    • 2v2
  • ویڈیوز
    • National
    • Politics
    • International
    • Entertainment
    • Sports
    • Business
  • نیوز
    • نیشنل
    • پولیٹکس
    • انٹرنیشنل
    • اینٹرٹینمنٹ
    • سپورٹس
    • ریجنل
    • بزنس
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • عوامی سہولت کا بڑا منصوبہ: محسن نقوی نے بند روڈ ایلی ویٹڈ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا
  • ٹک ٹاک کی طرح یوٹیوب نے بھی اپنی ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ متعارف کرا دی
  • سپریم کورٹ ، الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار رہیں، سراج الحق
  • آشوب چشم کا پھیلاؤ، پنجاب بھر میں سکولوں کیلئے الرٹ جاری
  • نواز شریف کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں: مریم نواز
  • چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم
  • چین کی ٹیکنالوجی اور تجربے سے ہر شعبے میں استفادہ کریں گے، محسن نقوی
  • اسلام آباد میں ٹک ٹاک بنانے کے لیے لڑکی بننے والا نوجوان ساتھیوں سمیت گرفتار
  • لاہورپولیس آپریشنز ونگ کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی سے جاری
  • یصل آباد چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 11 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
  • ایشین گیمز: سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست، سری لنکن ویمنز کی فائنل میں رسائی
  • احمد اور انعم عذیر، دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی سرکرنیوالا پہلا پاکستانی جوڑا بن گیا
  • ایشین گیمز: تائیکوانڈو میں پاکستان کی نائلہ نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی
  • پاکستان میں رہائش پذیر افغان شہریوں کی تعداد 37 لاکھ تک پہنچ گئی
  • تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن لڑنے کی مکمل آزادی ہونی چاہیے، مرتضیٰ سولنگی
  • ساف انڈر19 چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
  • ہانگ زو:اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم میں 19ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب
  • سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار
  • ورلڈکپ کی ٹرافی کو جیت کر پاکستان لےکرجانے کی کوشش کریں گے، حارث رؤف
  • نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی نیویارک میں بزنس کونسل فار انٹرنیشنل انڈرسٹینڈنگ میں امریکی کاروباری رہنماؤں سے ملاقات
  • سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقسیم کیلئے 9 رکنی کمیٹی قائم
  • اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کا بھارتی ردعمل پر کرارا جواب
  • ملک میں ابھی بارشوں کا ایک اور اسپیل آنا باقی، پھر سردی کا باقاعدہ آغاز ہوگا،محکمہ موسمیات
  • الیکشن کمیشن نے انتخابی رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کر دی
  • 9 مئی واقعات میں ملوث افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی: نگران وزیر اعظم
  • کراچی پریس کلب پاکستان کی جمہوریت کے ارتقاء کا اہم مورچہ رہا ہے، مرتضی سولنگی
  • اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نگران وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی کی ملاقات
  • آذربائیجان سے پاکستان کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز، پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی
  • اردو کے مایہ ناز شاعر تابش دہلوی کو دنیا سے رخصت ہوئے 19 برس بیت گئے
  • اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان امن معاہدہ آخری مراحل میں ہے: نیتن یاہو

 سابق وزیراعظم معیشت کو وینٹی لیٹر پر ڈال کر لندن بھاگ گئے۔سراج الحق

Sep 02, 2023 | 10:04 10:04 AM, September 02, 2023
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp Whatsapp
 سابق وزیراعظم معیشت کو وینٹی لیٹر پر ڈال کر لندن بھاگ گئے۔سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم معیشت کو وینٹی لیٹر پر ڈال کر لندن بھاگ گئے، بھاگنے والوں کا یوم حساب قریب آ چکا ہے، عوام ظالم حکمرانوں کو گریبان سے پکڑیں گے۔ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی کی سابقہ حکومت نے خود کو بچا کر ملک کو ڈیفالٹ کے قریب پہنچا دیا۔ نوجوان بیدار ہو گئے، ظلم و ناانصافی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، اب مزید ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا، ہفتہ کو پورے پاکستان میں شٹرڈائون ہو گا، کوئی مارکیٹ، بازار، دکان کھلی نہیں ملے گی، قوم ہمارے ساتھ ہے، جماعت اسلامی عوام کی آواز، لٹیروں کا ہر جگہ مقابلہ کریں گے۔ نگران وزیراعظم عوام کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے ہیں، حیرت ہے کہ وہ اتنے غیرسنجیدہ کیسے ہو گئے؟ نگران حکومت کا کام نہیں کہ بجلی بلوں میں اضافہ کرے، 90دن کی مقررہ آئینی مدت کے اندر انتخابات کروا کر اقتدارعوامی نمائندوں کے سپرد کیا جائے۔ آئی ایم ایف سے نجات کے لیے ملک گیر تحریک چلائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے راولپنڈی میں گرینڈ یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مری روڈ پر ہونے والے احتجاج میں نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن سے نائب امیر لیاقت بلوچ نے بھی خطاب کیا۔ نائب امیر میاں محمد اسلم، امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم، امیر جماعت اسلامی راولپنڈی عارف شیرازی، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا، صدر جے آئی یوتھ رسل خان بابر و دیگر قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔سراج الحق نے کہا کہ ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، اسٹیبلشمنٹ کا ہر پراجیکٹ ناکام ہو گیا، اسے کہتے ہیں غیر جانبدار ہو جائے۔ شفاف انتخابات سے ہی مسائل حل ہوں گے۔ سابقہ حکمران جماعتیں اپنے کیے پر قوم سے معافی مانگیں۔ آئی ایم ایف سے مہنگے معاہدے کیے گئے جس کے نتیجے میں غریب کے لیے سانس لینا دشوار ہو گیا، عوام بجلی بلوں کی ادائیگی کے لیے زیورات، مال مویشی بیچ رہے تھے کہ ان پر پٹرول بم گرا دیا گیا۔ ملک کو موجودہ نہج پر پہنچانے کے لیے دوحکمران خاندانوں نے بڑا کردار ادا کیا۔ قبل ازیں جمعہ کی صبح ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہفتہ کو چترال سے کراچی تک پرامن شٹرڈائون ہوگا، قوم سے اپیل ہے ہڑتال کو کامیاب کرائیں، احتجاج کے دوران کسی قسم کی اشتعال انگیزی عوام دوستی نہیں دشمنی تصور کی جائے گی۔ نگران وزیراعظم کا مہنگائی سے متعلق بیان عوام کے زخموں پر مرہم کی بجائے نمک پاشی ہے، یہ اسی طرح ہے جب فرانس کی شہزادی نے کہا تھا کہ لوگوں کوروٹی نہیں مل رہی تو  بسکٹ کھائیں۔ بجلی ٹیرف میں اضافہ کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جلد جنوبی پنجاب کا دورہ کروں گا، ہر شہر جاکر لوگوں کو ظلم وناانصافی کے خلاف متحرک کروں گا۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب جنوبی رائو ظفر اور امیر ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے بنوں میں فوجی جوانوں پر خودکش حملہ کی پرزور مذمت، شہدا کے لیے اجرعظیم اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔ سراج الحق نے کہا کہ ملک میں شدید معاشی بحران ہے۔ عوام کے لیے زندگی گزارنا مشکل،جسم و جان کا رشتہ بحال رکھنا، بچوں کو پڑھانا،والدین کا علاج مشکل ہو گیا ہے۔ گزشتہ عرصے میں ادویات کی قیمتوں میں 500 فیصد اضافہ ہوا۔کل تک سونا فی تولہ قیمت دو لاکھ 35 ہزار تک پہنچ گئی۔ گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور باعث حیرت ہے کہ گیس کی قیمت تو ایک طرف، ہر مہینے گیس میٹر کا کرایہ بھی شہریوں سے لیا جاتا ہے ، یہ وہی میٹر ہوتا ہے جو صارف کنکشن کے وقت خریدتا ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے شدید ہر شہری ڈپریشن،ٹینشن اور فرسٹریشن کا شکارہے۔ انہوں نے کہا ہر ملک میں سال میں ایک دفعہ، پاکستان میں ہرروز بجٹ آتا ہے۔انہوں نے کہا لوگ گزشتہ حکومتوں سے تنگ آگئے تھے ۔پی ٹی آئی کے دور میں مہنگائی میں اضافہ ہوا، پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی والے جلوس نکالتے تھے ،پھر ان کی حکومت آئی تو مہنگائی کے خلاف لانگ مارچ کرنے والوں نے مہنگائی میں مزید اضافہ کیا۔ نگران حکومت آئی تو لوگوں کا خیال تھا کہاانہیں کچھ ریلیف ملے گالیکن قوم بارش سے بھاگ رہی تھی پرنالہ کے نیچے آ گئی۔سراج الحق نے کہا  قوم قربانی کے لیے تیار ہے بشرطیکہ حکمران قربانی دیں ، یہ تو ظلم و ناانصافی ہے کہ حکمران اشرافیہ مزے کرے، ان کے بچے عیش و عشرت میںر ہیں، کاروبار کو چار چاند لگیں اور مشکل ہو تو خون غریب کا نچوڑا جائے۔انہوں نے کہا اب عوام نہیں کرپٹ اشرافیہ قربانیاں دے، قرضے عوام نے نہیں ، حکمرانوں نے ہڑپ کیے، ان کی جائیدادیں بیچ کر ادا کیے جائیں ۔ گزشتہ حکومتوں نے آئی پی پیز سے غلط معاہدے کیے، ان پر نظرثانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بل موت کے پروانے ہیں ، بجلی کی اصل قیمت کے علاوہ 16 اقسام کا ٹیکسز جن کا واپڈا عملہ کو خود معلوم نہیں ، عوام پر لاد دیے گئے، اگر سانسوں پر ٹیکس بھی عائد کردیا جائے تو شاید آئی ایم ایف کا ایجنڈا سو فیصد مکمل ہوجائے۔ ساری دنیا میں بجلی، گیس ایک سہولت ہے جو ریاست کی طرف سے عوام کو دی جاتی ہے، ہمارے ہاں حکومت نے اسے کاروبار بنا لیا۔ سالانہ ہزار ارب کی چوری، لائن لاسز پر قابو پایا جائے اور آفیسرز کو مفت بجلی کی فراہمی ختم کی جائے۔ امیر جماعت نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ایک طرف تومہنگائی کا ظلم جاری ہے دوسری جانب عوامی حتجاج  کی کوریج پر بھی پابندی ہے ایسا تو مارشل لا کے زمانے میں بھی نہیں ہوتا ، نگران حکومت جواب دے کس کے کہنے پر یہ سب ہورہا ہے۔ حکمرانوں کو بتا یا چاہتے ہیں کہ ایسے عمل سے انارکی پھیلتی ہے ،پاکستان ایک اسلامی جمہوری ملک کے طور پر وجود میں آیا مگر بدقسمتی سے مقصد تاحال حاصل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وہ تاجر برادری، وکلا اور دیگر تنظیموں کی جانب سے ہڑتال کی حمایت پر شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی ذاتی ایجنڈے کی خاطر نہیں ، عوام کے لیے میدان عمل میں ہیں، تمام پارٹیوں کے کارکنان بھی ہڑتال کا حصہ بنیں، انہیں ظالم جاگیرداروں اور وڈیروں کا ساتھ دینے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ 

عوامی سہولت کا بڑا منصوبہ: محسن نقوی نے بند روڈ ایلی ویٹڈ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp Whatsapp


مشہور ٖخبریں
  • مردم شماری کے دوران بارہ سوالات پوچھے جائیں گے جبکہ ...

    Mar 16, 2017 | 12:00
  • پاکستان کا شمار دنیا کے طاقت ور ترین ممالک میں ہونے لگا

    Mar 16, 2017 | 13:04
  • ایشیا کی بہترین یونیورسٹیز کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے

    Mar 16, 2017 | 14:23
  • لاہور سمیت بالائی پنجاب، بلوچستان اور کشمیر والے پھر ...

    Mar 16, 2017 | 11:14
متعلقہ خبریں
  • حکومت کا ملک پر کنٹرول ختم ہوگیا، معیشت کے بریک فیل ...

    Sep 03, 2023 | 18:46
  • نگران حکومت آئین کے مطابق شفاف الیکشن کا انعقاد یقینی ...

    Sep 07, 2023 | 15:39
  • سپریم کورٹ ، الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار ...

    Sep 24, 2023 | 18:42
  • شہبازشریف لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے

    Sep 19, 2023 | 15:21
  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    مردم شماری کے دوران بارہ سوالات پوچھے جائیں گے جبکہ خانہ شماری کے سوالات کی تعداد ...

  • 2

    بھارت : مرد نے دو بچوں کو جنم دے کر ڈاکٹروں کو پریشان کر دیا

  • 3

    اب نکاح نامے میں جہیز کا بھی خانہ ہوگا۔ عدالت نے حکم دے دیا۔

  • 4

    شکر گڑھ کے سرحدی علاقے سکھوچک میں ڈرون طیارہ آگرا، حساس ادارے نے ڈرون طیارہ قبضے ...

  • 5

    جڑانوالہ کا موچی 5 کتابوں کا مصنف کئی ایوارڈز حاصل کرچکا

  • 1

    لاہورمیں CTDنےکارروائی کرتےہوئے6دہشتگردوں کوہلاک کردیا

  • 2

    Protest Against Arrival of Modi In London

  • 3

    American FO blame to Pakistan

  • 4

    Modi visit: 'Huge moment' for UK and India

  • 5

    پشاور: امن دشمنوں نےسرکاری ملازمین کی بس کو نشانہ بنایا،15افراد شہید،30 سےزائد ...

E-Paper - Nawaiwaqt
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہارات
  • رابطہ
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group