پاک بھارت میچ کے دوران بارش رک گئی، میچ دوبارہ شروع

ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے روک دیا گیا تھا
ایشیا کپ 2023 ، پاک بھارت میچ پاکستان اور بھارت مدمقابل بھارت کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی بیٹنگ کرتے، ایونٹ میں ٹاپ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
روہت شرما نے کہا کہ اچھا سکورکر کے پاکستان پر دباؤ بڑھائیں گے، بھارتی ٹیم میں 3 فاسٹ باؤلر اور تین سپنرز شامل ہیں۔
اس بڑے معرکے کے لیے پاکستانی پلیئنگ الیون کا اعلان گزشتہ شب کردیا گیا تھا جس کے مطابق ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔