دہشت گردوں کی مالی معاونت کا کیس : ایمان مزاری کی ضمانت منظور
اسلام آباد : اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی ضمانت منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداددہشت گردی عدالت میں سابق وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ایمان مزاری کی درخواست ضمانت فیصلہ سناتے ہوئے ایمان مزاری کی ضمانت منظور کرلی۔