دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے میجرعامرعزیز اعوان سپرد خاک
دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے میجر عامر عزیز اعوان کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا،نماز جنازہ میں فوجی و پولیس افسران کے علاوہ اہل علاقے اور دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے میران شاہ میں میجر عامر عزیز اور سپاہی محمد عارف کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا،سرگودھا کے نواحی علاقے 61 شمالی کے رہائشی 29 سالہ میجر عامر عزیز جس کی شادی 19 مارچ 2023 کو ہوئی،وہ جنوبی وزیرستان میں ڈیوٹی دیتے ہوئے فائرنگ سے شہید ہوئے ہوئے، میجر عامر عزیز اعوان کے بڑے بھائی ملک محمد جاوید اعوان محکمہ ایکسایز اینڈ ٹیکسیشن میں بطور انسپکٹر کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں،شہید میجر عامر عزیز اعوان کی میت انکے آبائی چک 61 شمالی الصبح پہنچی تھی، شہید کی نماز جنازہ دن 11 بجے ادا کی گئی، نماز جنازہ میں فوجی،پولیس اہلیان علاقے کے علاوہ دیگر تمام مکتبہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی،پاک آرمی کے دستوں نے تدفین تک کے انتظامات انجام دیئے اور شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور سلامی دی۔