پاک بھارت ٹاکرا: حارث کا پہلا شکار، بھارت کی تیسری وکٹ 48 رنز پر گر گئی
بھارتی سُرما پاکستانی بولنگ کے سامنے بے بس نظر آرہے ہیں، پاکستان کیخلاف بھارت کی ابتدائی 10 اوورز میں بھارت کی 3 وکٹیں گر گئیں تاہم اب تک بھارت نے 11.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان کے خلاف بھارت کی پہلی وکٹ 15 رنز پر گری جہاں شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی کپتان روہت شرما کو 11 رنز پر آؤٹ کیا اس کے بعد بھارت کی دوسری وکٹ27 رنز پر گری، ویرات کوہلی محض 4 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔ پاکستان کیخلاف بھارت کی تیسری وکٹ 48 رنز پر گر گئی، حارث رؤف نے اپنے دوسرے اوور میں پہلی وکٹ حاصل کرلی، شریاس ایئر 14 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت آج پالی کیلے میں آمنے سامنے ہیں، اس ہائی وولٹیج میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔ ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کریں گے اچھی کرکٹ کھیلیں، بھارت صورتحال کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ایشیا کپ ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے، اچھی پرفارمنس دیں گے۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں اگر ہم بھی ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرتے، جلدی وکٹیں لینے کی کوشش کرینگے۔ کپتان نے کہا کہ اندازہ ہے پاکستان اور بھارت میں سب کی نظریں میچ پر ہیں، پاک بھارت میچ ہمیشہ ہائی وولٹیج گیم ہوتا ہے۔