تعجب کی بات چیئرمین پی ٹی آئی نے ملعون رشدی کا مقدمہ لڑنے والا وکیل کرلیا، مریم نواز

مریم نواز نے کہا یہی چیئرمین پی ٹی آئی کا دوہرا چہرہ ہے، پاکستان میں ریاست مدینہ کے جھوٹے دعوے اور باہر کی دنیا میں اسلام مخالف لابی سے مدد کی اپیل، سلمان رشدی دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری کا باعث ہے۔ مریم نوازشریف نے مزید کہا اگر انہی لوگوں کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف ساز باز کرنا ہے تو ریاستِ مدینہ کا دعویٰ کیوں؟ منافقت کی بھی حد ہوتی ہے۔