خیبر پی کے گوہر نواز خان کے گھر پر چھاپے کے دوران بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد , ایم پی اے گرفتار
ہری پور سے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پی کے گوہر نواز کے گھر پولیس نے چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ،جس کے بعد گوہر نواز کو حراست میں لے لیا گیا ہے ،گوہر نواز پی کے 51 ہری پور سے قومی وطن پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ہیں،وہ اپنے بھائی اختر نواز خان کے قتل ہونے کے بعد عملی سیاست میں آئے اور دو ہزار آٹھ میں پہلی مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے یہ ضمنی الکیشن تھا ،گوہر نواز خان پر تین سے زیادہ قاتلانہ حملے بھی ہو چکے ہیں ،ایک حملے میں ان کا گارڈ جاں بحق ہوا تھا ،