سپریم کورٹ نے اٹھارویں اور اکیسویں آئینی ترامیم کیخلاف مقدمے کی سماعت کیلئے فل کورٹ بینچ تشکیل دے دیا
چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی سترہ رکنی لارجر بینچ سولہ اپریل بروز جمعرات کو فوجی عدالتوں کے قیام کیخلاف مقدمے کی سماعت کرے گا ۔اس قبل تین رکنی بینچ نے فل کورٹ بینچ کی تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان بھیجا تھا،جبکہ آئی ایس آئی کے پولیٹکل ونگ کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔الجہاد ٹرسٹ کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ آئی ایس آئی کے پولیٹکل ونگ کو ختم کیا جائے،عدالت نے مقدمے کو بغیر پیروی کرنے کی وجہ سے خارج کر دیا۔