ورلڈ ٹی ٹونٹی میں نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا سے میچ جیت سکتے تھے, کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹارگٹ حاصل نہیں ہوئے : وقار یونس

Apr 03, 2016 | 10:57

اپنے انٹرویو میں وقار یونس کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کوفٹنس پرابلم ہیں،انگلینڈ کے دورے سے قبل نو ہفتوں کے ٹریننگ اورفٹنس کیمپ کیلئے بورڈ کوکہا تھا مگر کوئی عملدرآمد نہیں ہورہا، انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں میں فٹنس کی کمی اورکرکٹ کی سمجھ نہیں، فٹنس کی کمی کی وجہ سےنیوزی لینڈ سے جیتے ہوئےمیچ ہارے، وقار یونس کا کہنا تھا کہ ایشیاکپ کے بعد کھلاڑیوں کی ٹریننگ سےمتعلق ای میل رپورٹ بھیجی مگرمثبت جواب نہیں ملا، گراؤنڈکےاندرمیراکام ختم ہوجاتاہے ، ڈومیسٹک کرکٹ کابراحال ہے،کرکٹ بورڈکوٹھیک نہ کیاتوہمیں ورلڈکپ کیلئےکوالیفائی کرناپڑےگا، ہم افغانستان سےبھی ہارجائیں گے، انہوں نے کہا کہ سابق کرکٹرزکوکرکٹ کی بہتری کیلئےکام کرناہوگا،4سال تک مصباح الحق ایک اچھاکپتان ثابت ہوا، ڈیوواٹمورکےدورمیں بہت سی چیزیں خراب ہوگئی تھیں،وقاریونس نے کہا کہ رپورٹ گھرسےٹھیک آئی تھی،آفس میں آکرتبدیل ہوئی،150صفحوں کی رپورٹ تیارکی گئی، جب تک ڈومیسٹک کرکٹ کا معیار اچھا نہیں ہوگا، اس وقت تک پاکستان سپرلیگ بھی سودمند ثابت نہیں ہوگی۔

مزیدخبریں