لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی سی بی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ قومی ٹیم کی شکست پر پی سی بی پرشدید تنقید ہوتی ہے، کرکٹ کی بہتری کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں جان ڈالنا ہوگی جو کہ ایک چیلنج ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کے لیے بڑی رقم خرچ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کامیاب رہی، پی ایس ایل کی کامیابی سے پاکستان کرکٹ میں جان آئی ہے، پی ایس ایل کے آغاز سے قبل بورڈ میں اس کی شدید مخالفت ہوئی۔ پاکستان میں سات آٹھ سال سے انٹرنیشنل کرکٹ کا نہ ہونا نقصان دہ بات ہے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بھی کرکٹ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ان کے دور میں اسکول، کالج، یونیورسٹی لیول پر کرکٹ کے کھلاڑی گروم ہوتے تھے۔
امن وامان کی خراب صورت حال سے پاکستان کی کھیلوں کو نقصان پہنچا، ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونا المیہ ہے : نجم سیٹھی
Apr 03, 2016 | 13:34