پاکستان نے147رنز سے کامیابی حاصل کر کےT20 انٹرنیشنل کرکٹ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی جیت کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے

Apr 03, 2018 | 10:14

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کراچی میں کھیلی جانے والی ٹی ٹونٹی سیریز میں متعدد نئے ریکارڈز قائم ہوئے ہیں،سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو ایک سو تینتالیس رنز سے شکست دے کر ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی جیت کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے،اس میچ میں پاکستان نے 203 رنز بناکر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنے سب سے بڑے سکور کا ریکارڈ بھی برابر کیا۔پہلے ٹی ٹونٹی میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم صرف ساٹھ رنز پر آؤٹ ہوگئی جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اس کا سب سے کم سکور بھی ہے،،

،اس سے قبل اس نے 2010 میں زمبابوے کے خلاف سات وکٹوں پر 79 رنز بنائے تھے،60رنز پاکستان کے خلاف کسی بھی ٹیم کا سب سے کم سکور بھی ہے،

اس سے پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم 2010 میں پاکستان کے خلاف کرائسٹ چرچ میں 80 رنز بنا سکی تھی،دوسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستان نے205رنز بنا کر ٹی ٹونٹی میں اپنے سب سے بڑے سکور کا ریکارڈ قائم کیا ہے،بابر اعظم نے بھی دوسرے ٹی ٹونٹی میں اپنے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلی اور 58بالز پر 97 رنز بنا کر ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنا سب سے بڑا سکور بنا ڈالا

مزیدخبریں