افغانستان میں افغان فورسز کی مدرسے پر بمباری سے جاں بحق افراد کی تعداد 70ے زائد ہوگئی،
افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں مدرسے پر افغان فورسز نے فضائی حملہ کیا،،جس میں ستر سے زائد افراد مارے گئے،،قندوز صوبائی کونسل کے رکن مولوی عبداللہ نے حملے میں ستر طالبان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے،،جبکہ طالبان ترجمان کے مطابق ایک سو پچاس افراد کے مارے گئے ہیں،،جن میں بچے اور عام شہری بھی شامل ہیں،،دوسری طرف امریکی فوج کی ترجمان لیزا گارشیا کاکہناتھا،،کہ حملہ افغان فورسز نے کیا ہے ،،اور اس میں کسی امریکی فوجی نے حصہ نہیں لیا،،