سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے یمن کی شمالی گورنری صعدہ سے حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیا
حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی شہر ظہران کی جانب بیلاسٹک میزائل داغا تھا لیکن اسے وقت پر ناکام بنایا گیا،، حکام کا کہنا ہے کہ حوثی باغی جان بوجھ کر شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، سعودی فورسز کی بروقت کارروائی کے بعد میزائل سعودی عرب کی جنوبی سرحد سے کوئی پونے دو کلومیٹر دور یمنی حدود ہی میں گر کر تباہ ہو گیا،،، سعودی حکام نے ایران پر حوثی باغیوں کی سپورٹ کا الزام لگایا ہےاور عالمی برادری سے اس کے خلاف ایکشن لینے کی اپیل کی ہے ، حوثی باغی آئے روز سعودی عرب پر میزائل حملے کر رہے ہیں