اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مطابق کشمیر کا مسلہ حل کیا جائے،،بھارت کو کشمیر میں پرتشدد کارروائیوں کو روکنا ہوگا: ڈاکٹر یوسف
او آئی سی کے سیکرٹی جنرل ڈاکٹر ویسف کا کہنا کہنا تھا کہ کشمیر میں حالیہ ظلم و جبر کی نئی لہر افسوس ناک ہے،
کشمیری عوام پر ہونے والے ظلم کی پرزور مذمت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مطابق کشمیر کا مسلہ حل کیا جائے اور او آئی سی کے وفد کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی دی جائے، ڈاکٹر یوسف کا مزید کہنا تھا کہ او آئی سی کشمیری بھائیوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی،بھارت کو کشمیر میں پرتشدد کارروائیوں کو روکنا ہوگا دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ ظلم و بربریت کے بعد اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل ناگزیر ہوچکا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ نوجوانوں کا قتل قابل مذمت ہےموجودہ قتل و غارت وحشیانہ قبضے کی یاد دلاتا ہے،،انہوں نےمزید کہا کہ نہتے کشمیری بھارتی ظلم کا شکار ہورہے ہیں،پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گا۔